More monsoon rains predicted in Pakistan ‏پاکستان میں مون سون کی مزید بارشوں کی پیش گوئی‏

‏پاکستان میں مون سون کی مزید بارشوں کی پیش گوئی‏

‏محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کرتے ہوئے شہری سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کا انتباہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ بحیرہ عرب سے مون سون کی لہریں آج رات سے ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہے جبکہ 19 جولائی کو اس میں شدت آنے کا امکان ہے۔‏

‏محکمہ موسمیات کے مطابق 18 جولائی سے 23 جولائی تک کشمیر اور گلگت بلتستان کے علاوہ اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، گوجرانوالہ، گجرات، قصور، میانوالی، سرگودھا، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، ساہیوال، بہاولنگر اور اوکاڑہ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔‏

‏اسی طرح کی پیشگوئی خیبر پختونخوا میں چترال، دیر، سوات، شانگلہ، بونیر، مانسہرہ، کوہستان، ایبٹ آباد، ہری پور، پشاور، مردان، صوابی، نوشہرہ، کرم، لکی مروت، کوہاٹ، ڈیرہ اسماعیل خان، بنوں، کرک اور وزیرستان کے لیے بھی جاری کی گئی ہے۔‏

‏دریں اثناء بلوچستان کے بعض علاقوں بارکھان، لورالائی، قلات، خضدار، ژوب، لسبیلہ میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔‏

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *